ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / زلزلہ مخالف عمارتوں پر ایم سی ڈی کا ایکشن پلان حاصل نہیں ہوا :آپ

زلزلہ مخالف عمارتوں پر ایم سی ڈی کا ایکشن پلان حاصل نہیں ہوا :آپ

Sun, 04 Sep 2016 19:36:42  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 4 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آپ حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ عمارت کوڈ 2005کے تحت زلزلہ ممکنہ زون 4 کے مطابق عمارتوں کی تعمیر کو لے کر تینوں میونسپل کارپوریشنوں کی جانب سے کوئی ایکشن پلان ابھی تک حاصل نہیں ہوا ہے ۔جسٹس بدر الدجی احمد اور جسٹس آشوتوش کمار کی بنچ کے سامنے پیش حلف نامے میں دہلی حکومت نے کہا ہے کہ عدالت کی سابقہ ہدایات پر عمل کرنے کی اس کی طرف سے کی گئی سنجیدہ کوششوں کے باوجود یہ معاملہ تینوں کارپوریشنوں کی سطح پر ابھی بھی زیر التواء ہے۔اس سے پہلے عدالت نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ عدالت کو یہ بتائے کہ بلڈنگ ذیلی قوانین کو حتمی شکل دینے اور بلڈنگ کوڈ 2005کے تحت زلزلے ممکنہ زون 4 کے قوانین کے مطابق عمارتوں کی تعمیر کے لیے اس نے کیا قدم اٹھائے ہیں۔حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سب کے باوجود دہلی کے تینوں کارپوریشنوں(ایم ڈی ایم سی، ای ڈی ایم سی اور ایس ڈی ایم سی)کی طرف سے کوئی جواب یا ایکشن پلان اب تک حاصل نہیں ہوا ہے، اس لیے 20؍جولائی 2016کی تاریخ کا ایک دوسرا خط تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو بھیجا گیا ہے اور ان سے ایکشن پلان بتانے کو کہا گیا ہے۔عدالت ایڈووکیٹ ارپت بھارگو کی درخواست کی سماعت کر رہی ہے جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ اگر دہلی میں زلزلے کا بڑاجھٹکا آتا ہے تو یہاں کی عمارتیں کتنی محفوظ ہیں؟اب اس معاملے کی سماعت 7 ؍ستمبر کو ہوگی۔دہلی زیادہ خطرہ والے زلزلہ ممکنہ زون 4 میں آتا ہے، اس حقیقت کے پیش نظر عدالت نے مختلف اتھارٹی سے اپنا ایکشن پلان بتانے اور اس بات کو یقینی بنانے کو کہا تھا کہ عمارتیں زلزلے کو برداشت کر سکیں۔

Share: